Pakistan Awami Movement

LightBlog

Breaking

Followers

Search

"سلطان محمود غزنوی اور سلطان کا پہلا وزیر ابو العباس "

ابو العباس، سلطان محمود کا پہلا وزیر تھا، تقریباً دس سال تک عہدہ وزارت پر رھا، حکومتی امور اور جنگی انتظامات میں بڑی مہارت رکھتا تھا ۔ ابو العباس کی معزولی سلطان محمود غزنوی کو خوبصورت اور دل نشین غلام جمع کرنے کابہت شوق تھا، "الناس علی دین ملو کہم"کے مصداق رعایا بھی اپنے بادشاہ کی پیروی کرتی تھی، ابو العباس کو بھی بادشاہ کی دیکھا دیکھی غلام جمع کرنے کا چسکا پڑگیا۔ایک دن ابو العباس کو معلوم ھوا کہ ترکستان میں ایک بہت خوبرو غلام بکنے کے لئے موجود ھے، ابو العباس نے فوراً اپنے ایک قابل اعتماد ملازم کو ترکستان روانہ کیا تاکہ اس خوبرو غلام کو خرید کر اور عورتوں کا لباس پہنا کر غزنی لے آئے، کسی چغل خور نے یہ بات سلطان محمود کے کانوں تک پہنچا دی، محمود نےابو العباس سے اس غلام کو طلب کر لیا، ابو العباس نے حیل و حجت سے کام لے کر غلام دینے سے انکار کیا۔ایک دن سلطان محمود کسی کو اطلاع دیئے بغیر کسی کام کے بہانے ابو العباس کے گھر جا پہنچا۔ابو العباس نے یونہی بادشاہ کو دیکھا وہ خاطر تواضع کرنے لگا، اسی دوران اس حسین اور خوبرو غلام پر سلطان محمود کی نظر پڑی، محمود نے اس غلام کو ابو العباس سے چھین لیا اور عہدہ وزارت سے معزول کر کے تباہ و برباد کر دیا"...! بشکریہ تاریخ فرشتہ

No comments:

Post a Comment