Pakistan Awami Movement

LightBlog

Breaking

Followers

Search

ملک کو سکیورٹی سٹیٹ سے ویلفیئر سٹیٹ بنانے کے لیے۔۔

 یاد رکھئے؛ اس دھرتی پر حاکمیت، اقتدار اور ملکیت صرف رب کی ہے۔ اسکی اس توحید میں کوئی انسان، گروہ، قبیلہ یا ادارہ شرک نہیں کرسکتا۔  ہم انسان زمین پرخدا کے نائب ہیں۔ خدا نے اپنی ملکیت یعنی جملہ وسائل کو نوع انسانی کے سانجھےاستعمال کے لیے پیدا کیا ہے۔ 

مگر ساتھیو ہم دیکھتے ہیں کہ فطرت کے برخلاف انسانوں کے محض 2 فیصد ایک چھوٹے سےگروہ نے اپنے اختیار اور طاقت کا ناجائز استعمال کرکے جبراً 98 فیصد وسائل پر قبضہ کر رکھا ہے۔ جبکہ ہم اور آپ عام عوام کے لیے صرف 2 فیصد وسائل بچتے ہیں۔ ہماری آبادی کا 2 فیصد اشرافیہ ہمارے 98 فیصد وسائل پر نا صرف یہ کہ قابض ہے بلکہ ہم پر بطور حکمران بھی مسلط ہے۔ اس نے اپنے مفادات کی خاطر ہی ہماری رائے کے بغیر ہم پر ریاستی قوانین، معاشی، معاشرتی و عدالتی نظام مسلط کیا ہے یہ سارا نظام صرف اسی صاحب اقتدار و اختیار طبقے کی لونڈی کا کام کرتا ہے۔ 

تمام تر سزائیں اور جزائیں صرف ہم عام عوام کے لیے ہیں۔ وہ تو جاگیروں، فیکٹریوں، اور عہدوں کے مالک بن کر خدا کے حق ملکیت و حکمرانی میں شریک بنے بیٹھے ہیں۔ اور ہم عوام کو محض 2 فیصد وسائل کے لیے لڑنے اور انکی غلامی کرنے میں لگایا ہوا ہے۔

  ہمارے آئین کی رو سے، جمہوری اصولوں کی رو سے ہم سب عام ہوا بے روزگار، غریب اور متوسط طبقہ اس سر زمین پر خدا کے نائب ہیں، اشرافیہ کے زیر قبضہ 98 فیصد دولت پر ہمارا بھی حق ہے۔ اور ہم سب کو اپنا حق اپنے اوپر برسر اقتدار اشرافیہ سے واپس لینے کے لیے ملک کر جدوجہد کرنی ہوگی۔

  آئیں ہم سب عام لوگ مل کر ایک نئی عوامی حقوق کی تحریک کا آغاز کریں۔

 ہم عہد کریں ایک ایسے سیاسی پلیٹ فارم کا جہاں ہر عام پاکستانی کو نمائیندگی دی جائے گی۔ ہمیں پورا یقین ہےکہ ہماری یہ لوک سانجھ راج کے اصولوں پر مبنی خالص عوامی تحریک میں پورے ملک سے لوگ اسکا حصہ بنیں گے اور ہمیں امید ہے کہ ہم اپنی اشتراکی جدوجہد کے نتیجے میں جلد ہر ایک عام پاکستانی کی آواز بن کر ابھریں گے۔ آئیں اپنے سماج میں، میدان معیشت میں، نظام عدل و انصاف میں حقیقی تبدیلی اور انقلاب لانے کے لیے عہد کریں۔

ہماری جدوجہد ہوگی نظام تعلیم مادری زبان میں کرنے کےلئے، وفاق کو مزید مضبوط کرنےکے لیے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے، صوبائی خودمختاری کے لیے، جناح کے تصور کے مطابق انتظامی، سیاسی و مالی اختیارات صوبوں کے سپرد کرنے کے لیے، سکیورٹی سٹیٹ سےفلاحی ریاست کے لیے، عوام کے سانجھ راج کے قیام کے لیے۔۔۔!

No comments:

Post a Comment